27 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان کراچی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ابنا: تمام تر دعوؤں کے باوجود کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کے مطابق 50 سالہ محمدسلیم میمن موسیٰ لین کا رہائشی تھا۔ عیسٰی نگری میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا جب کہ سرجانی ٹاون سے تین دن پرانی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242